Friday, 30 October 2015

ابو درداء رضی اللہ عنہ


ابو درداء


ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے چند بندے ہیں کہ انہیں   "ابدال"  کہتے ہیں اور جو مرتبہ انہیں نصیب ھوا ھے وہ روزہ، نماز، خشوع خضوع، حسن ظاہری سے نہیں ھوا بلکہ خالص تقوَی۔ نیت حسنہ اور سلامت صدر اور تمام مسلمانوں پر رحمت کی وجہ سے ہوا ہے۔

اللہ نے انہیں اپنے علم کہ ساتھ برگزیدہ فرما کر اپنی ذات پاک کے لیئے خالص بنایا ہے اور وہ چالیس ۴۰ آدمی ہیں کہ ان کہ قلب حضرت ابراہیم عیہ اسلام جیسے ہیں۔ جو ان میں سے مرتا ہے تو اللہ انکی جگہ دوسرے کو خلیفہ بنا دیتا ہے۔

وہ نہ کسی کو گالی دیتے ہیں نہ کسی کو بر کہتے ہیں ، نہ اپنے سے چھوٹوں کو ستاتے اور حقیر سمجھتے ہیں اور نہ اپنے سے بڑوں پر حسد کرتے ہیں خیر میں سب سے اچھے ہیں ان کی طبیعت سب سے زیادہ نرم اور سب سے زیادہ سخی ہے ہی لوگ اللہ کہ گروہ ہیں یاد رکھو کہ اللہ کا گروہ ہی فلاح پانے والا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Say In comments....sallallahu alaika ya rasool allah