Friday, 30 October 2015

حصن بصری رہمتہ اللہ علیہ



حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ



حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فقراء سے جان پہچان ذیادہ رکھا کو اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرو کینکہ انکے لیئے بڑی دولت ہے

صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ دولت کیا ہے؟

فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا ان سے کہ دیا جائے گا کہ جس نے تمہیں ایک ٹکڑا روٹی کا کھلایا ہو یا ایک کپڑ پہنایا ہو یا ایک گھونٹ پانی ملایا ہو اسے تلاش کرو اور اپنے ساتھ جنت میں لیجائو

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کہ دن فقیر بندے کو اللہ کے پاس لایا جائے گا تو وہ اللہ کے سامنے ایسی معزرت کریگا جیسا کے آدمی آدمی سے معزرت کرتا ہے

اللہ فرمائیگا میری عزت و جلال کی قسم مینے تجھ سے دنیا اس لیئے علیہدہ نہیں رکھی  کہ تو میرے نذدیک حقیر تھا بلکہ اسلیئے رکھی کہ مینے تیرے لیئے بڑی بڑی فضیلتیں عطائیں تیار کی ہیں

اور یہ صفیں جو تیرے سامنے کھڑی ہیں ان میں جا کہ دیکھ کسی نے تجھے کچھ کھلایا پلایا پہنایا ہو اس کا ہاتھ پکڑ وہ تیرا ہے تو اسکا جو چاہے کر۔

اس وقت سب لوگوں کی حالت یہ ہوگی کہ پسینہ  منہ تک  آیا ہوا ہوگا

وہ یہ ارشاد سن کر صفوں میں گھسے گا اور ان لوگوں کو تلاش کر کے ہاتھ پکڑ کے اپنے ساتھ جنت میں لے جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Say In comments....sallallahu alaika ya rasool allah